جانسن اینڈ جانسن 2023 سے دنیا بھر میں اپنے بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کردے گی

پاؤڈر کے ذریعے کینسر پھیلنے پر کمپنی کے خلاف ہزاروں مقدمات درج کرائے گئے تھے

جانسن اینڈ جانسن نے 2023 میں دنیا بھر میں اپنے بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے امریکا میں صارفین کی حفاظت کے ہزاروں جاری مقدمات کی وجہ سے مصنوعات کی فروخت روک دی ہے، بے بی پاؤڈر کو اب دنیا بھر کے پورٹ فولیو سے ہٹا دیا جائے گا۔

2020 میں کمپنی نے امریکا اور کینیڈا میں اپنے پاؤڈر کی فروخت بند کی تھی۔ اس پاؤڈر میں ایسبیسٹوس کا ایک قسم کا نقصان دہ فائبر پایا گیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کینسر کی وجہ ہے۔

اس معاملے میں 35 ہزار خواتین نے بچہ دانی کا کینسر ہونے پر کمپنی کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے جس کی وجہ سے امریکہ میں اس کی مانگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

اس پر کمپنی نے فروخت میں کمی کا بہانہ بنا کر 2020 میں امریکہ اور کینیڈا میں بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کر دی تھی تاہم اب بھی برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں فروخت کر رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ بے بی پاؤڈر انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہیں اور استعمال کیلئے بالکل محفوظ ہے۔

Johnson & Johnson

baby powder

Maryamm Aug 12, 2022 04:52pm
Mene Too abhi use nh kiyaa me imtiaz se lai thii itna mehnga powder aya hai
Tabool ads will show in this div