یاسر حسین کے نئے ڈرامے میں اقراعزیز مرکزی کردار نبھائیں گی

قتل کی پراسرار کہانی پر مبنی سیریز Aik Thi Laila کی ہدایت یاسر حسین دے رہے ہیں
<p>Screenshot</p>

Screenshot

ایک تھی لیلیٰ کی کاسٹ میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کے علاوہ فیصل قریشی ، نیئر اعجاز، فریحہ جبین ، گل رعنا شامل ہیں

یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مڈرد مسٹری سیریز کو تحریر کیا ہے فائزہ افتخار نے ۔ یہ ڈرامہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والی سیریز کی طرح پانچ سے چھ اقساط پر مبنی ہوگا ۔ جبکہ ایک تھی لیلیٰ نامی اس سیریز کو اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا

اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس سیریز کے حوالے سے یاسر نے لکھا کہ پہلی مرتبہ سپر اسٹار کےلئےہدایت کاری کرنے جا رہے ہیں ۔ ساتھ ہی یاسر نے لکھا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے انجیلی تم نہیں سمجھو گی.

اس پراجیکٹ سے قبل یاسر کوئل ڈرامے کی بھی ہدایت کاری کر چکے ہیں جس میں منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیا

اس کے علاوہ لگڑ بگھے کے نام سے پراجیکٹ میں بھی یاسر حسین نے ہدایت کاری کر رہے ہیں

Pakistani drama

Yasir Hussain

IQRA AZIZ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div