پنجاب میں ایک روز کےدوران ڈینگی کے10 مریض رپورٹ

لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 25 مریض داخل

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے سے ڈینگی کے 10 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق راولپنڈی سے5 اور لاہور سےڈینگی کے 4 کیسز سامنےآئے۔ لیہ سے بھی ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 25 مریض داخل ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز پنجاب کے 2089 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جب کہ لاہورمیں گزشتہ روز 1408 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

dengue

PUNJAB

Tabool ads will show in this div