اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ

خواتین اورطلباء کو اورنج ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائےگا

لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پرکیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ خواتین اورطلباء کو اورنج ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائےگا۔

اس کے علاوہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اورنج لائن میٹروٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاجائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے اسٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔

لاہور میں الیکٹرک بسوں کا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع کیا جائےگا۔

Orange Line

LAHORE POLICE

metro train

Tabool ads will show in this div