شہبازگل پر کس کے کہنے اور کس قانون کے تحت تشدد ہورہا ہے، عمران خان

امپورٹڈ حکومت بچانے کیلئے آئین و قوانین پامال کئے جارہے ہیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو کس قانون کے تحت اور کس کے احکامات پر نشانۂ ستم بنایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر کو رات گئے بغیر وارنٹ کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا، ایک ماں جس کی شیر خوار بچی ہے اسے اس لئے گرفتار کیا گیا کہ اس کا خاوند شہباز گِل کیلئے کام کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مجرموں کے گروہ کے سامنے سجدہ ریز کرنے کیلئے خوف کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے، اور لوگوں کو غیر قانونی طور پر اٹھایا جارہا ہے، عدلیہ اس کا نوٹس لے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز گِل پر کئے جانے والے جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہیں کس قانون کے تحت اور کس کے احکامات پر نشانۂ ستم بنایا جا رہا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازگل نے اگر کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے، مگر محض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کے لئے پوری ڈھٹائی کے ساتھ آئین اور تمام قوانین پامال کئےجارہے ہیں۔

IMRAN KHAN

PTI jalsa

Shehbaz Gill

Tabool ads will show in this div