مظفرگڑھ:علی پورمیں زہریلی شراب پینےسےمرنےوالوں کی تعداد8ہوگئی

لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے والے مزید 4 افراد دم توڑ گئے،زہریلی شراب پینے سے مرنے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے علی ٹاؤن میں کچھ افراد کی جانب سے زہریلی شراب پی گئی تھی۔

گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ کچھ کی حالت نازک تھی۔

پولیس کے مطابق جمعہ کو شراب پینے والے مزید 4 افراد دم توڑ گئے اورواقعے میں مرنے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شراب پینے سے مرنے والے 5 افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کردی گئیں جبکہ بدنامی کے ڈر سے لواحقین 3 افراد کی لاشیں گھر لے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کتنے لوگوں نے زہریلی شراب پی تھی اور واقعے کے حوالے سے قانونی کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب آر پی او ڈیرہ غازی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ مظفرگڑھ پولیس کو علی پور واقعہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

liquor

Tabool ads will show in this div