ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

امریکی ڈالر 215 روپے 25 پیسے پرآگیا

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرارہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں دن کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 29 پیسے گرگئی۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 215 روپے 59 پیسے پرآگیا۔ دن کے 12 بجے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 215 روپے 25 پیسے پر آیا اور دن کے اختتام پر ڈالر 215.59 روپے پر آگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے کی سطح پر آگیا تاہم دن کے اختتام پر ڈالرمزید گرکر 212.50 روپے کی سطح پر آگیا۔

جمعرات کو دن کے اختتام پر ڈالر 218.88 روپے کی سطح پر بند ہوا۔10 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 25 روپے سے زائد سستا ہوچکا ہے۔

جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 217.50 روپے کی سطح پر آگیا تاہم دن کے اختتام پر 214.50 پر آگیا۔

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں یکم اگست تا5اگست پر مشتمل ہفتے کے دوران ڈالرکی قدر میں غیر معمولی گراوٹ کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 239.37روپے کی سطح سے گرتے ہوئے 224.04روپے کی سطح پر آگیا تھا یعنی 1 ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی15روپے 33پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر247روپے سے گرتے ہوئے220روپے کی سطح پر آگیا تھا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 27روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں بھی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا قومی امکان ہے۔

فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی

پچھلے ہفتے سے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز اور بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی ہےاور مرکزی بینک نے ضوابط کی خلاف ورزی پر2 ایکسچینج کمپنیز کی4 برانچوں کے آپریشن معطل کردیئے گئے جبکہ ڈالرکی قیمت خریداور فروخت میں زیادہ فرق کا بھی نوٹس لیا گیا تھا۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے سماء ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی حکام سے رابطے کے بعد امید ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط جلد جاری ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا تاہم حکومتی ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔

dollar

FOREX Rates

Alia Aug 14, 2022 09:29pm
Nice
Tabool ads will show in this div