ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز

راولپنڈی:ملزمہ کو اکیلے جیل بھیجاگیا ہے،اڈیالہ جیل انتظامیہ کی وضاحت
Aug 11, 2022

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سے بات کی ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے۔ بچی کی ماں کو بھی رہا کردینا چاہیے۔

دوسرے جانب اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمہ کو اکیلے جیل بھیجاگیا ہے، خاتون کیساتھ اُس کی بچی موجود نہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے پولیس کی تحویل میں انکشاف کیا کہ ان کا موبائل ان کے ڈرائیور کے پاس ہے اور اس میں مقدمے کے حوالے سے بہت سا مواد موجود ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی، اور جو لوگ غلط خبریں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

MARYAM NAWAZ

islamabad police

SHAHBAZ GILL

Tabool ads will show in this div