بیرونی قرضوں کی ادائیگی، ڈالر کے ذخائر میں کمی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم ساڑھے13ارب ڈالر ہے،حکام
Aug 11, 2022

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ڈالر کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 83 کروڑ امریکی ڈالر رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم ساڑھے13ارب ڈالر ہے جبکہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5ارب73 کروڑ ڈالرکا ذخیرہ موجود ہے۔

حکام کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں قرضوں کی بڑی ادائیگی ہوئی تاہم اگلے 3 ہفتوں کے دوران قرضوں کی ادائیگی میں توازن کی توقع ہے۔

state bank of pakistan

FOREIGN RESERVES

Tabool ads will show in this div