کوئٹہ: سریاب ڈگری کالج کے قریب دھماکا

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
Aug 11, 2022

کوئٹہ میں سریاب ڈگری کالج کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب واپڈا گریڈ ہاسٹل کے سامنے دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سریاب تھانے کے اہلکار کے مطابق پولیس موبائل چیکنگ پوائنٹ کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس موبائل میں سوار ڈرائیور اور گن مین محفوظ رہے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کوئٹہ شہر میں داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کی جائے ہدایت کردی۔ مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دشمن فورسز پر حملہ کرکے اپنی بزدلی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

بلوچستان

quetta blast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div