پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

کاروباری اوقات کی پابندی بجلی بچاؤ مہم کے تحت عائد کی گئی تھی

اسلام آباد انتظامیہ نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں عائد کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے باضابطہ اعلان کر دیا۔ دکانیں رات 9 ، شادی ہال 10 اور ہوٹلز 11:30 بجے بند کرنےکی پابندی ختم ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے جلد دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں کاروباری اوقات کار کی پابندی کے خاتمے سے متعلق تاجروں کے مطالبے پر پابندی ختم کردی۔

پنجاب میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کووزیراعلی پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

Business hours

Islamabad Administration

Tabool ads will show in this div