الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

رجسٹرڈ سياسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے
Aug 11, 2022

اليکشن کميشن نے تمام سياسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصيلات مانگ ليں۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ سياسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے، الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 210 کے تحت سیاسی جماعتیں مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ مالی گوشوارے آمدن اخراجات ، فنڈز کےذرائع، اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں۔

اعلامیے کے مطابق آڈٹ شدہ مالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی مرتب کردہ رپورٹ اور مجاز پارٹی عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

پارٹی عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ میں بتانا ہوگا کہ کوئی بھی فنڈزالیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کی رو سے کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کئے گئے اور گوشوارہ بالکل درست ہے۔

ELECTION COMMISSION

political parties

Financial Statements

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div