پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ برائے انسداد ڈینگی منانے کا فیصلہ
ڈینگی ویک 22 سے 27 اگست تک منایا جائے گا
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا، اسکولوں میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ہفتہ برائے انسداد ڈینگی منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں 22 سے 27 اگست تک انسداد ڈینگی ویک منایا جائے گا، اسکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے آگاہی پوسٹرز لگائے جائیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولز میں ڈینگی پر سیمینارز منعقد کروائے جائیں۔
محکمے نے اسکولوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ اسکولز میں صفائی کے بعد لاروا نہ ہونے کی رپورٹ بھی جمع کروائی جائے۔