خیبرپختونخوا میں ہیٹ ویو کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

31 اگست تک تمام سکول بند رہے گے، محمکہ تعلیم خیبرپختونخوا
Aug 11, 2022

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے ہیٹ ویو کے باعث صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات توسیع کردی۔

گرمی کی لہرمیں اضافے کے باعث محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹرک تک کے طلبا و طلبات کی موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں31اگست تک توسیع کی ہے، اعلامیے کے مطابق 31 اگست تک تمام سکول بند رہے گے۔

حکام کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس کے لئے ضروری ہے تعطیلات میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی جائے۔

khyber pakhtunkhwa

summer vacations

Tabool ads will show in this div