نوجوان وائرل جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اللہ کا شکر ہے کہ مشکل وقت نکل گیا ہے، اسد

2020 میں سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت پانے والے نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

2020 میں اسد اور نمرہ اس وقت مشہور ہوئے تھے جب ان کی شادی کی تقریب کی وڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

اسد اور نمرہ شادی کے وقت میٹرک اور فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے ، ان کی شادی میں دونوں خاندانوں کی مکمل رضامندی شامل تھی۔

اسد اور نمرہ نے شادی کے بعد یو ٹیوب پر اپنا چینل بنایا اور وی لاگ اپ لوڈ کرنے لگے، اس کے علاوہ نوجوان جوڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بہت فعال ہے۔

اسد اور نمرہ نے اپنے تازہ وی لاگ میں اس بات کی اطلاع دی کہ 9 اگست کو وہ صاحب اولاد ہوئے ہیں، ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔

اسد کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مشکل وقت نکل گیا ہے، 2 روز کے دوران سب بہت پریشان تھے۔ وہ باپ بننے پر اپنی خوشی کو بیان نہیں کرسکتے۔

ahmad hussain Aug 14, 2022 07:35am
Tabool ads will show in this div