بلوچستان: خاران میں زلزلے کے جھٹکے

شدت 3.9 ریکارڈ، گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز
Aug 11, 2022

بلوچستان کے علاقے خاران میں 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خاران سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

تاحال زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ بلوچستان مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، مختلف حادثات و واقعات میں تقریباً 200 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

earthquake

بلوچستان

Kharan

Tabool ads will show in this div