کابل: مدرسے میں خودکش دھماکا، سینئر طالبان رہنماء شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

مزید اموات کا تاحال علم نہیں ہوسکا، افغان حکام

افغان دارالحکومت کابل کے ایک مدرسے میں خودکش دھماکے میں مذہبی رہنماء شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔ طالبان نے واقعے کی تصدیق کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید کتنی اموات ہوئیں ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان بال کریمی نے کابل کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ واقعے میں سینئر طالبان مذہبی رہنماء رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق مدرسے میں ایک بمبار نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب رحیم اللہ حقانی اپنے کمرے میں موجود تھے، واقعے میں مزید کتنی اموات ہوئیں ابھی علم نہیں ہوسکا۔

شیخ رحیم اللہ حقانی کا تعلق سینئر افغان طالبان قیادت سے تھا، ان پر 2013ء اور اکتوبر 2020ء میں بھی حملے کئے گئے، انہوں نے صوابی اور اکوڑہ خٹک سے تعلیم حاصل کی۔

افغانستان

AFGHAN TALIBAN

KABUL SUICIDE BLAST

Tabool ads will show in this div