لاہور جلسے میں قوم کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں،عمران خان

پاکستان انصاف کا نظام قائم ہونے تک آگے نہیں بڑھے گا،سابق وزیراعظم
Aug 11, 2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں قوم کو بتائیں گے کہ حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں۔

اسلام آباد میں اقلیتی کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک لوگوں کوحقوق نہیں ملتے وہ معاشرہ اوپر نہیں اٹھ سکتا، ہماری جنگ انصاف لینے کیلئے ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک انصاف کا نظام قائم ہونے تک آگے نہیں بڑھے گا، چھوٹا سا ٹولا ملک پر حاوی ہے اور ہماری جدوجہد ایک چھوٹے سے ٹولے کیخلاف ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انصاف کا مطلب حقوق کی تحریک، یہی حقیقی آزادی کی تحریک ہے، جب تک لوگوں کو حقوق نہیں ملتے وہ معاشرہ اوپر نہیں اٹھ سکتا، جب تک یہاں انصاف نہیں ہوگا ہمارا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا مطلب ہے کمزور اور طاقتور قانون کے سامنے برابرہوں، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، جن ممالک نے ترقی کی ان کا انصاف کا نظام بہترہوتاہے۔

اقلیتی کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے، ہمارے دین میں انسان برابر ہیں، ہمارے نبی کریم ﷺ تمام انسانوں کےلیے رحمت بن کر آئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میثاق مدینہ میں سب کو برابری کے حقوق دیے گئے تھے، اپنے ملک میں تمام اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div