عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے مزید کم

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1795 ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈٰ اور کوئٹہ کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی کمی کے بعد 1 لاکھ 21 ہزار 485 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 20 روپے کی معمولی کمی ہوئی اور فی تولہ چاندی 1560 روپے تک پہنچ گئی، جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت میں بھی 17 اعشاریہ 16 پیسے کی کمی ہوئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 1337 روپے 44 پیسے پر آگئی۔

Tabool ads will show in this div