رکشا بندھن کا تہوار اور بالی وڈ کے ستارے

بہن بھائیوں کے پیار اور انکے خوبصورت رشتے کو منانے کا تہوار Raksha Bandhan، بالی وڈ اسٹارز نے بھی خوب منایا

رکشا بندھن کے موقع پر اکشے کمار کی فلم Raksha Bandhan بھی ریلیز ہوئی

سنجو بابا کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار سنجے دت نے رکشا بندھن کے موقع پر اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ انہوں نے اپنے والد سنیل دت، بہنوں پریا دت اور نمرتا دت کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی

بالی وڈ ایکٹریس سونم کپور نے بھی رکشا بندھن کے موقع پر اپنے تمام بھائیوں کے لیے ایک تحریر لکھی ۔ سونم نے لکھا کہ بھائیو! آپ سب کو راکھی مبارک ہو۔ میری خوش قسمتی ہے کہ آپ سب میری زندگی میں ہو.. میں جانتی ہوں کہ میں نے آپ کو سکھایا ہے کہ کس طرح پارٹی کیسے کرنی ہے

پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنے دو بھائیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کی اور لکھا راکھی مبارک ، میرے والدین کا سب سے بہترین تحفہ میرے بھائی

ورُن دھون نے رکشا بندھن کے حوالے سے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ ہر بندھی راکھی کو دیکھایا اور لکھا کہ بھائی لوگ اور بہن لوگ خوش رہو

سوناکشی سنہا نے اپنے بھائیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، بہنوں اور بھائیوں رکشا بندھن مبارک

Sonam Kapoor

Bollywood

sanjay dutt

Raksha bandhan

Sonakshi Sinha

Tabool ads will show in this div