کراچی والوں کےلیےبجلی 11 روپے10 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کيا گيا

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی1 ماہ کے لیے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرديا ہے۔

کےالیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 1 ماہ کيلئے11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کيا گيا ہے۔

نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کی جائے گی۔ کےالیکٹرک کے صارفین سے اگست میں 3 روپے 1 پیسہ فی یونٹ چارج کیا جائے گا جب کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ کےالیکٹرک نے11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کو جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے پاور ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کےالیکڑک کیلئےبجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔ اس فیصلے سے کراچی والوں پر 22 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی دستاویز کےمطابق ملک میں 1 سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں 140 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا تھی۔ جون 2021 میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 6.74 روپے تھی جب کہ جون 2022 میں بجلی کی پیداواری لاگت 15.84 روپے فی یونٹ ہوگئی۔

نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 150 فیصد بڑھ گئی۔ گزشتہ 12 ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 152 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی 50 فیصد بڑھ گئی۔

nepra

KElectric

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div