فیصل آباد میں جھنڈیوں کی تیاریاں زوروشورسے جاری

آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر جھنڈیوں کے آرڈرز بھی دُگنے

پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی منانے کےلیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

فیصل آباد کی پریس مارکیٹ جشن آزادی کے رنگ میں رنگی نظر آرہی ہے۔ پرنٹنگ مشینوں پر جھنڈیوں کی چھپائی جاری ہے۔ آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر جھنڈیوں کے آرڈرز بھی دُگنے ہوگئے ہیں۔

سماء سے بات کرتےہوئے پرنٹنگ پریس کے مالک محمد زیشان نے بتایا کہ اس سال اب تک 80 لاکھ روپے سے زائد کی جھنڈیاں تیار کرچکے ہیں۔

بازار بھی سبز و سفید جھنڈوں سے سجے تو بچے بھی خریداری کےلیے دوڑے چلے آئے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کا بھرپور جشن منائیں گے۔

پریس مالکان کے مطابق آزادی کے جشن کو دھوم دھام سے منانے کے لیے جھنڈیوں کے آرڈرز پورے کرنے میں 4 ماہ سے زائد کا وقت لگا ہے۔

14 august

14 th August

Tabool ads will show in this div