بھارتی لڑکی نے پاکستانی دوست کے بارے میں کیا کہا؟ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

بھارتی میڈیا سے پاکستان کے بارے میں نفرت اور دشمنی کی معلومات ملیں، سنیحہ بسواس

بھارتی خاتون کی اپنی پاکستانی دوست سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ہارورڈ بزنس اسکول کی طالبہ سنیحہ بسواس نے کالج میں اپنے ساتھ پڑھنے والی پاکستانی دوست جس کا نام انہوں نے نہیں بتایا کے حوالے سے لکھا کہ اس دوستی نے پاکستان کے بارے میں انکے خیالات کو تبدیل کردیا ہے۔

سنیحہ بسواس نے LinkedIn پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے ایک چھوٹے سے شہر میں پرورش پائی، پاکستان اور اس کے لوگوں کے بارے میں میرا علم محدود تھا، میں نے اپنی تمام معلومات کتابوں اور میڈیا سے حاصل کی جو نفرت اور دشمنی پر مبنی تھی۔

سنیحہ بسواس نے لکھا کہ وہ ہارورڈ میں اپنے پہلے دن جس لڑکی سے ملیں اسکا تعلق پاکستان کے شہر اسلام آباد سے تھا، پہلے دن ہی ہماری دوستی ہوگئی اور پہلا سیمسٹر ختم ہونے تک وہ میری سب سے گہری دوست تھی، ہم نے اکٹھے بیٹھ کر چائے اور بریانی کھاتے اور بزنس آئیڈیز کو ڈسکس کرتے۔

انہوں نے لکھا کہ لوگوں کے لیے آپ کی محبت جغرافیہ اور سرحدوں سے بالاتر ہے، لوگ بنیادی طور پر ہر جگہ ایک جیسے ہوتے ہیں، اگرچہ یہ سب کچھ سمجھ میں آتا ہے لیکن دل اسکو سمجھنے میں ناکام رہتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ریاستی سطح پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے شہریوں میں پاکستان کے حوالے سے منفی تاثر قائم ہے۔

تاہم بھارتی شہری جب پاکستانیوں سے بیرون ممالک میں ملتے ہیں تو اپنی حکومت کے منفی پروپیگنڈے کا پول ان پر کھل جاتا ہے اور وہ پاکستانیوں سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔

Pakistani

friendship

harvard

indian

Sneha Biswas

Tabool ads will show in this div