جلسے کے بعد ہاکی اسٹيڈيم پہلے سے زيادہ بہتر نظر آئے گا، پی ٹی آئی کی منطق

آسٹروٹرف تبديل کرنا پہلے سے طے شدہ تھا، عمر چیمہ

مشيراطلاعات پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما عمرسرفرازچيمہ کا کہنا ہے کہ ہاکی اسٹيڈيم لاہور کا آسٹروٹرف تبديل کرنا پہلے سے طے شدہ تھا، جلسے کے بعد اسٹيڈيم پہلے سے زيادہ بہتر نظر آئے گا۔

سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے سابق گورنر اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ تحريک انصاف پر ہاکی گراونڈ کا آسڑوٹرف کو نقصان پہنچانے کا الزام درست نہيں، يہ تو وہ جماعت ہے جس کا سربراہ خود عالمی شہرت يافتہ کھلاڑی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے دعویٰ کیا کہ نيشنل ہاکی اسٹيڈيم کا آسٹروٹرف تبديل کرنا پہلے سے طے شدہ تھا، جلسے کے بعد نيشنل ہاکی اسٹيڈيم پہلے سے زيادہ بہتر نظر آئے گا۔

آسٹرو ٹرف اکھاڑنے سے 15 کروڑ روپے کا نقصان

تحریک انصاف نے 13 اگست کےجلسے کے انتظامات کے سلسلے میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف کو اکھاڑ دیا گیا ہے، اور ایشیا کے سب سے بڑے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے آسٹرو ٹرف اکھاڑنے سے 15 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 2012 میں آسٹرو ٹرف بچھائی گئی جو ن لیگ دور میں ہالینڈ سے امپورٹ کی گئی۔ امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ہاکی اسٹیڈیم کو مزید ٹرف نہیں ملے گی۔

ڈائریکٹرپنجاب اسپورٹس بورڈ سید عمیر حسن کا کہنا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی اس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا کوئی عمل دخل نہیں۔

ڈائریکٹرپنجاب اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹروٹرف تبدیلی کی سمری تیار ہوچکی ہے۔ ایک ہفتے تک آسٹروٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی۔ چند ماہ تک آسٹروٹرف امپورٹ کرکے لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی جلسہ 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

PTI

PTI jalsa

National Hockey Stadium

Tabool ads will show in this div