شہباز گل کا دوران حراست طبی معائنہ، مکمل صحتمند قرار

شہباز گل کا طبی معائنہ 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا

طبّی بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار رہ نما شہباز گل کو مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ شہباز گل کو بغاوت کیلئے اکسانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کو 11 اگست بروز جمعرات طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال لایا گیا، جہاں طبّی بورڈ نے شہباز گل کو مکمل صحت مند قرار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کو صحت کا کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں۔ شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز اسپتال میں کیا۔

طبی رپورٹ کے مطابق شہبازگل کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے اور وہ مکمل تندرست ہیں، شہباز گل کسی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز گرفتار رہ نما کے طبّی معائنے کی ہدایت کی تھی۔ شہباز گل کی جانب سے گزشتہ روز عدالت کے سامنے کہنا تھا کہ انہیں نے شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا فوری طور پر طبی معائنہ کرایا جائے۔

دوسری جانب پولیس نے نِجِی ٹی وی پر دیئے گئے شہباز گل کے بیان کی تحریری نقل حاصل کرلی ہے، تاہم موبائل فون اور تحریری بیان برآمد نہ ہو سکا۔

قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے وکلاء تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا، شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جمعے کو عدالت میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گرفتار شہباز گل کیخلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، گزشتہ روز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، کل پھر کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔

SHAHBAZ GILL

Tabool ads will show in this div