مریم نواز کا دفتر جاتی امرا سے ماڈل ٹاؤن منتقل کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کا دفتر ایک ہفتے میں تیار ہوجائے گا، ذرائع

ضمنی انتخابات میں ناکامی اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ کھونے کے بعد مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے قائد نوازشریف کی ہدایت پر مریم نواز کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور مریم نوازکو پارٹی کی نائب صدارت کے ساتھ ایک اور اہم عہدہ دینے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو پنجاب میں پارٹی مضبوط کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور اس کے لئے مریم نواز جاتی امرا کے بجائے ماڈل ٹاؤن کو مرکز بنائیں گی، جہاں سے وہ پارٹی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز کا ایک الگ دفتر بنایا جارہا ہے، جو ایک ہفتے میں مکمل ہوگا، جس کے بعد مریم نواز اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر آئندہ ضمنی الیکشن کی حکمت عملی طے کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی ونگز مریم نواز کو ان کے دفتر میں رپورٹ پیش کریں گے، اور مریم نواز انہی رپورٹس کی روشنی میں آئندہ ماہ ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی فائنل کریں گی۔

pmln

maryum nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div