ایسا کھانا جانور بھی نہ کھائیں، بھارتی اہلکار کے رونے دھونے کی ویڈیو وائرل

محکمے کی جانب سے ناقص خوراک ملنے پر اہلکار پھٹ پڑا

بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمے کی جانب سے ناقص خوراک ملنے پر بھارتی پولیس اہلکار پھٹ پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی پولیس اہلکار سڑک پر شہریوں کو محکمے کی طرف سے ملنے والا کھانا دکھاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ یہ وہ کھانا ہے جو ہمیں دیا جاتا ہے جسے جانور بھی کھانا پسند نہیں کرینگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اہلکار پلیٹ ہاتھ میں لیے لوگوں کے ہجوم کے درمیان موجود ہے جس میں روٹی اور دال موجود تھی اور اہلکار وہ کھانا شہریوں کو دکھا رہا ہے جبکہ موقع پر موجود سینئر افسران اسے منانے کی کوشش کرتے ہوئے واپس تھانے چلنے کا کہہ رہے ہیں۔

کانسٹیبل منوج کمار کے مطابق انہوں اس ناقص کھانے کے بارے میں اپنے اعلیٰ افسران سے بھی شکایت کی لیکن کسی نے اسکی بات پر کان نہیں دھرے، آواز اٹھانے پر مجھے نوکری سے برخاست کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ ریاستی وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی خوراک کیلئے الاؤنس فراہم کیا جائے گا لیکن یہ ہے وہ کھانا جو ہمیں لمبی ڈیوٹی کرنے کے بعد دیا جاتا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جب اہلکاروں کو ایسا کھانا ملے گا تو وہ کس طرح اپنی ڈیوٹی ٹھیک سے انجام دیں گے؟۔

انڈیا

indian police

MESS FOOD

Tabool ads will show in this div