مقبوضہ کشمیر: فوجی آپریشن میں مزید 2 نوجوان شہید

دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پرگل میں ایک بھارتی فوجی کیمپ کے قریب شہید کیا، اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر مبینہ حملے میں کم سے کم 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے، اس سے قبل گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں تین کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

STATE TERRORISM

Indian occupied kashmir

Occupied Kashmir

Tabool ads will show in this div