پنجاب حکومت امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے، پرویز الٰہی

ہمسایوں سےدوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے ملاقات کی، اور وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرچوہدری پرویزالٰہی کو مبارکباد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی قونصل جنرل اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، دوطرفہ تعلقات فروغ اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں، پنجاب حکومت امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے۔

پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایوں سےدوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

AMERICA

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div