بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 145 میگاواٹ ہوگيا
مجموعی پیداوار 22 ہزار 855،طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 145 میگاواٹ ہوگيا ہے۔
پاورڈویژن کےمطابق مجموعی پیداوار 22 ہزار 855میگاواٹ اور طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 7 ہزار 570 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 571 میگا واٹ،ونڈ پاور پلانٹس 889 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 141 ميگاواٹ ہے۔
بگاس پاور پلانٹس 95 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہيں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 589 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
power short fall
تبولا
Tabool ads will show in this div