محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد، نشست خالی قرار دیدی گئی

مسلسل غیرحاضری پر تحریک انصاف کے رکن کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک منظور
Aug 10, 2022

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا گیا، اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی اور ان کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی، 40 روز کے اندر درخواست نہیں دی گئی، وقت گزرنے پر درخواست دی گئی۔ محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی تھی۔ تحریک میں کہا گیا تھا کہ محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے اور یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت پی ٹی آئی کے رکن کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔ ایوان نے محمد میاں سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔

PTI

NATIONAL ASSEMBLY

MOHAMMAD MIAN SOOMRO

Tabool ads will show in this div