لاہور:نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف جلسے کی نذر
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی بلیوآسٹروٹرف کو تحریک انصاف کے 13 اگست کے جلسے نذرکردیا گیا۔
تحریک انصاف نے 13 اگست کےجلسے کے انتظامات کے سلسلے میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف کو اکھاڑنے لگے۔
خیال رہے کہ ایشیا کے سب سے بڑے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے آسٹرو ٹرف اکھاڑنے سے 15 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 2012 میں آسٹرو ٹرف بچھائی گئی جو ن لیگ دور میں ہالینڈ سے آسٹرو ٹرف امپورٹ کی گئی۔ امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ہاکی اسٹیڈیم کو مزید ٹرف نہیں ملے گی۔
ڈائریکٹرپنجاب اسپورٹس بورڈ سید عمیر حسن کا کہنا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی اس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا کوئی عمل دخل نہیں۔
ڈائریکٹرپنجاب اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹروٹرف تبدیلی کی سمری تیار ہوچکی ہے۔ ایک ہفتے تک آسٹروٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی۔ چند ماہ تک آسٹروٹرف امپورٹ کرکے لگائی جائے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی جلسہ 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات ہاکی اسٹیڈیم میں 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، عمران خان خصوصی طور پر جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے۔