پارلیمنٹ میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح

تقریبات 13 اگست کی رات تک جاری رہیں گی

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

قومی اسمبلی میں جاری 4 روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اور راہداریوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔

ڈائمنڈ جوبلی کا عنوان ‘میرا پارلیمان، رہبر ترقی و کمال’ رکھا گیا ہے، تقریبات 13 اگست کی رات تک جاری رہیں گی۔

ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز ‘ترجمان ماضی شان حال’ کے عنوان سے تصویری نمائش سے ہوا، نمائش میں نایاب تصاویر رکھی گئیں۔ اس موقع پر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے عظیم رہنماؤں کی خدمات کو یاد رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان بھی اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے، آج عزم کریں کہ ہم اس پارلیمان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد

independence day

parliament house

Tabool ads will show in this div