عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں،قوم کو نہیں، وزیراعظم

کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

ٹوئیٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے ؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں قوم کو نہیں۔

واضح رہے کہ آج نیوز کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور فوج کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے اور سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سب سے زیادہ کہتے تھے کہ عمران خان فوج کی کٹھ پتلی ہے، بھارت کہتا تھا عمران خان فوجی پتلا ہے، بھارت کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی جو پورے پاکستان سے ووٹ لے کر اقتدار میں تھی اگر ایسی پارٹی کو فوج کے لڑوایا گیا تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div