نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، جو سزا دی گئی وہ نہیں بنتی، قمر زمان کائرہ

عمران خان خود سازش کی پیداوار ہیں، پی پی رہنماء

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، جو سزا انہیں دی گئی وہ بنتی نہیں تھی، عمران خان بتائیں کیا سازش ہورہی ہے، آپ تو خود سازش کی پیداوار ہیں۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہباز گل کیخلاف تادیبی کارروائی کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے، اپنے لوگوں کو تھپکی دے دے کر اداروں کیخلاف بیانیہ گڑھا گیا، ملک صرف بھیڑ سے نہیں اداروں سے چلتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی جو سزا ان کو دی گئی وہ بنتی نہیں تھی، اگر عمران خان کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی ہورہی ہے تو نہیں ہونی چاہئے، عمران خان بتائیں کیا سازش ہورہی ہے، آپ تو خود سازش کی پیداوار ہیں۔

پی پی رہنماء نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی آپ کے ساتھ ہیں تو بہت اچھے ہیں، ایم کیو ایم الگ ہوگئی تو بہت بری ہوگئی، پی ٹی آئی دور میں جیلروں کو بھی فون کرکے کہا جاتا تھا فلاں شخص پر سختی کرو۔

ن لیگی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ شہباز گل کے معاملے میں قانونی تقاضے پورے ہوئے ہیں، بغاوت پر اکسانا ایک جرم ہے، شہباز گل کی پوری گفتگو ٹارگٹڈ تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اداروں پر حملہ کرنے کی عادت 2014ء کے دھرنے سے پڑی، شہباز گل صرف ایک ماؤتھ پیس اور فارن نیشنل ہے، عمران خان کے مسائل ابھی ختم نہیں شروع ہوئے ہیں۔

Nawaz Sharif

IMRAN KHAN

QAMAR ZAMAN KAIRA

Tabool ads will show in this div