ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز سے جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

آپریشن پولیس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد کیا گیا
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دیسی ساختہ برودی سرنگ کا دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گزر رہی تھی

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

Terrorism

IED BLAST

DERA ISMAIL KHAN

Tabool ads will show in this div