کراچی میں بارش کی پیشگوئی، انٹرمیڈیٹ آرٹس کے جمعرات کو ہونیوالے پرچے ملتوی

ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کئے گئے، بورڈ

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جمعرات 11 اگست کو ہونیوالے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کردیئے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں جمعرات 11 اگست 2022ء کو ہونیوالے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملتوی شدہ پرچے اب بروز پیر 22 اگست 2022ء کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے شیڈول اور وقت کے مطابق لئے جائیں گے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ جو پرچے ملتوی کئے گئے ان میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے سوکس (علم شہریت) پرچہ دوئم اور سوشیالوجی (عمرانیات) پرچہ دوئم، آرٹس ریگولر کے اسٹیٹسٹکس (شماریات) پرچہ دوئم اور نرسنگ پرچہ دوئم جبکہ خصوصیامیدواروں کا فائن آرٹس (فنون لطیفہ) پرچہ اول شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی 11 اگست کو ہونیوالے (صبح اور شام) تمام امتحانات ملتوی کردیئے۔ کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔

Monsoon Rain

BOARD OF INTERMEDIAT EDUCATION KARACHI (BIEK)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div