سرحد پر باڑ کے باوجود لوگ کیوں پاکستان آرہے ہیں؟ مراد سعید

مالاکنڈ ڈویژن نے بتا دیا،کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، مراد سعید
Aug 10, 2022

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ سرحد پر باڑ کے باوجود لوگ کیوں پاکستان آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کیا اس نے فاٹا کا انضمام واپس لینے کی کوئی کمٹنٹ کی ہے؟ خیبر پختون خوا کے عوام کی زندگی اور خوشحالی سے نہ کھیلا جائے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے لوگوں کی جانب سے گذشتہ روز دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے سے قوم نے ریاست کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ قوم کسی دوسرے کی جنگ میں ایندھن نہیں بنے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آج کا مالاکنڈ ڈویژن اور سوات دیکھیں، لوگوں کی بدحالی کو خوشحالی میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ شہریوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے، حکومت ہماری زندگیوں پر سیاست نہ کرے۔

خیال رہے کہ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں ٹی ٹی پی کی سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں اور میرے صوبائی وزیر اور اراکینِ پارلیمان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انھیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جھے اس میں بھی سازش نظر آ رہی ہے۔ یہ بھی ہماری جماعت کو کمزور کرنے کے لیے سازش کے تحت گیم چل رہی ہے۔

khyber pakhtunkhwa

murad saeed

Tabool ads will show in this div