سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کے خلاف ہوں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

نااہلی کی مدت کا تعین کيا جانا چاہيے، سینیٹر علی ظفر
Aug 10, 2022

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کے حق میں نہیں ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جنھوں نے غلطی کی اور سیاستدانوں کو تاحیات نااہل کروایا ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سیاست میں بیان بازی اور تکرار ہوتی ہے۔ اچھے مستقبل کے لئے سب کو برد باری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کا تعین نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کی تشریح موجود ہے۔ ميری ذاتی رائے میں ہر سزا کی مدت کا تعین ہونا چاہيے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی نااہلی سے متعلق قانون میں ترمیم لانے میں کوئی حرج نہیں، آئین کی باقی شقوں کی طرح نااہلی کی مدت کا تعین کيا جانا چاہيے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہےوفاقی حکومت بے بنیاد کیسز بنانے پر تُلی ہوئی ہے، ماضی میں ہونے والی نااہلی برقرار رہے، مستقبل کيلئے ترمیم کی جاسکتی ہے۔

Ali Zafar

AZAM NAZIR TARAR

Tabool ads will show in this div