مقبوضہ کشمیر میں ایک اور قابض بھارتی فوجی کی خودکشی

2007ء سے اب تک 551 بھارتی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور قابض بھارتی فوجی نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی جان لے لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں قائم فوجی کیمپ میں تعینات ایک فوجی اہکار نے خود کو اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

یوگیش کمار کی موت موقع پر ہی ہوگئی، بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والی فوجی یوگیش کمار کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تھا۔ یوگیش کمار میران صاحب میں فوجی کیمپ سنتری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ سنہ 2007 سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر بھارتی قابض فوج اور کٹھ پتلی پولیس کے 551 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

Occupied Kashmir

indian army

Tabool ads will show in this div