کامن ویلتھ گیمز،برمنگھم جانےوالے 2 پاکستانی باکسرزغائب ہوگئے

باکسرزکے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہیں

کامن ویلتھ گیمز میں برمنگھم جانے والے 2 پاکستانی باکسرز سلمان بلوچ اور نذیر اللہ غائب ہوگئے۔

پاکستانی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سلمان بلوچ اور نذیر اللہ بغیر پاسپورٹ لئے ائیرپورٹ سےغائب ہوئے۔

پاکستانی باکسرز کی گمشدگی سے حکام میں کھلبلی مچ گئی اورباکسنگ فیڈریشن نے باکسرز کی تلاش شروع کردی۔

باکسنگ ٹیم برطانیہ سے دونوں باکسرز کو لئے بغیر وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی۔ دونوں باکسرز کے سفری کاغذات باکسنگ فیڈریشن کے حکام کے پاس ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے سلسلے میں 4 آفیشلز اور 5 باکسرز برطانیہ آئے تھے۔ ان 5 باکسرز میں ایک خاتون باکسر بھی شامل تھیں۔

اس سے قبل نذیراللہ اور سلمان بلوچ نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان برمنگھم کے ظہرانے میں شرکت بھی کی تھی۔

اس سے پہلے پاکستان کا تیراک بدھاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ سے غائب ہوچکا ہے۔

boxing

commonwealth games 2022

Tabool ads will show in this div