سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، اس طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1791 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 685 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1580 روپے اور 1354 روپے 60 پیسے ہوگئی۔

Tabool ads will show in this div