شہبازگل کی گرفتاری، سی سی ٹی وی فوٹیج نے پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب کردیا

شہبازگل کو سادہ لباس میں عام افراد نے نہیں بلکہ باوردی پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا

شہبازگل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا جھوٹ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بے نقاب ہوگیا۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو بنی گالا جاتے ہوئے عمران خان چوک سے پاک فوج میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

شہبازگل کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے بہت سے الزامات لگائے گئے، اور فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازگل کو سادہ لباس افراد نے اغوا کیا، جب کہ جس گاڑی میں شہبازگل کو لے جایا گیا وہ بھی بغیر نمبر پلیٹ تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازگل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

مراد سعید ( Murad Saeed ) کا کہنا تھا کہ “کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

دوسری جانب شہبازگل کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شہبازگل کو سادہ لباس میں ملبوس افراد نے نہیں بلکہ باوردی پولیس والوں نے گرفتار کیا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شہبازگل کو تشدد کا نشانہ بھی نہیں بنایا گیا بلکہ آرام سے چلتے ہوئے ان کی گاڑی سے دوسری گاڑی پر منتقل کیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے شہبازگل کے ڈرائیور پر بھی تشدد کا الزام لگایا گیا، تاہم بروقت ویڈیو اور فوٹو سامنے آنے کے بعد پتہ چلا کہ شہبازگل کے ڈرائیور پر تشدد کا الزام بھی جھوٹا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ڈرائیور کی جانب گئے ہی نہیں، اور شہبازگل کی گرفتار کے وقت ڈرائیور گاڑی سے باہر آیا جس کے الٹے ہاتھ میں موبائل بھی دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اگلے چند ہی لمحوں میں وہی ہاتھ زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا گیا اور اس ہاتھ پر پٹی بھی باندھ دی گئی۔

اس سے قبل بھی شہبازگل نے اپنی گاڑی کے حادثے کے وقت اسی طرح کا جھوٹ بولا تھا۔ گاڑی کو جس وقت حادثہ پیش آیا تو شہبازگل سڑک پر کھڑے ہوئے ایک ہاتھ میں بوتل سے پانی پی رہے تھے، اور دوسرے ہاتھ کے اشاروں نے حادثے کے حوالے سے آگاہ کررہے تھے۔

لیکن چند گھنٹوں کے بعد شہبازگل کا ہاتھ بھی فریکچر ہوچکا تھا اور اس پر پٹی بندھی ہوئی تھی، جب کہ گردن پر بھی کالر لگا ہوا تھا۔

سی سی ٹی فوٹیجز اور فوٹو نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا اور جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی۔

PTI

Shehbaz Gill

Tabool ads will show in this div