عادل راجہ کا پروپیگینڈا بےبنیاد ہے، برادرنسبتی بول پڑے

عادل راجا پاکستانیوں کو گمراہ کر رہے ہیں

میجرریٹائرڈ عادل راجا کے برادر نسبتی میجر ریٹائرڈ عمرزمان شاہد نے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل راجا پاکستانیوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

میجرریٹائرڈ عمر زمان شاہد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ (میجرریٹائرڈ عادل راجا ) پاکستان اور اداروں کےبارے میں جو باتیں کررہے ہیں ان کا پس منظر یہ ہے کہ انہیں صرف کسی تحریک انصاف کے چاہنے والے نےلالچ دی کہ تمہیں لندن سے براہ راست عمران خان کا مشیر بنا کربھیجیں گے۔ اس لالچ میں میجر ریٹائرڈ عادل راجا نے پھرتیاں دکھانا شروع کردیں اوربےسروپا باتیں اڑائےجارہے ہیں۔

میجرریٹائرڈ عمرزمان کے مطابق عادل راجا کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ عادل راجا کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

ADIL RAJA

UMAR ZAMAN

Tabool ads will show in this div