پنجاب کے 8 اسسٹنٹ کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا

تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب میں 8 اسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیا گیا جب کہ دو اسٹنٹ کمشنروں کو او ايس ڈی بنا ديا گيا ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کردیئے ہیں اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 8 اسسٹنٹ کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا ہے، اور دو اسٹنٹ کمشنروں کو او ايس ڈی بنايا گيا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرلاہورکینٹ قرۃ العین ظفرکو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ تقرری کے منتظرذیشان ندیم کو اے سی لاہورکینٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن اویس سرور کو ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جب کہ لاریب اسلم کواسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ابراہیم ارباب کی جگہ خالد عباس اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد تعینات کردیئے گئے ہیں، اور تقرری کے منتظر احسن ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا ہے، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر چکوال سلمان اکبر کو بھی تبدیل کرکے اے سی کھاریاں لگا ديا گیا ہے۔

punjab government

Assistant commissioners

Tabool ads will show in this div