کامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کی واپسی

شاندار استقبال کیا گیا

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پرزمان انور، محمد شریف طاہر اور اسد علی کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سلور میڈلسٹس زمان انور اور محمد شریف طاہر کے ساتھ برانز میڈلسٹ اسد علی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ائیرپورٹ پر ڈی جی اسپورٹس محمد آصف زمان نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنچائے۔

قومی ہیروز پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔حکومت نے بھی گولڈ میڈلسٹ کیلئے 50 لاکھ روپے،سلور میڈلسٹ کےلیئے 20 لاکھ روپے اوربرانز میڈلسٹ کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہوا ہے۔

islamabad airport

commonwealth games 2022

Tabool ads will show in this div