کوئٹہ کے دو تاجروں کے کراچی میں مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ

دونوں تاجروں نے اپنےاغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے دونوں تاجر چوری کے موبائل فون کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

کوئٹہ کے دو تاجروں کے کراچی میں مبینہ اغوا کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، کیوں کہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں تاجر چوری کے موبائل فون کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں تاجروں نے اپنےاغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا، جب کہ دونوں چوری کےموبائل فون خریدنےمیں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ان کے قبضے سے 66 موبائل فونز کے علاوہ 18 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب تاجروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں تاجروں کی موبائل فون کی دکان ہے، جب کہ پولیس نے پیسے نہ دینے پر انہیں اسمگلر بنادیا ہے۔

بلوچستان

kidnapping

Karachi Police

Tabool ads will show in this div