مائنس ون نہیں آل ہو گا،سب گھر جائیں گے، شیخ رشید

ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، سابق وزیر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، مائنس ون نہیں آل ہوگا اور سب گھر جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل، نہ یہ لوگ کچھ ڈیلیور کر سکے، اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک تیزی سے تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہو گا، اور سب گھر جائیں گے۔

sheikh rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Tabool ads will show in this div