کشمیر پریمیئرلیگ،شاہد آفریدی اورعمر اکمل ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے

شاہد آفریدی اور ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین عمراکمل پہلی بار کشمیرپریمیئرلیگ کھیلیں گے۔

کشمیرپریمئیرلیگ میں جموں جانباز کی نمائندگی کرنے والےعمر اکمل کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے کرکٹ میں ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور انہوں نے پہلے بتادیا تھا کہ تم میری ٹیم میں کھیلو گے۔

انھوں نے اعتماد کرنے پر شاہد آفریدی اور ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

عمر اکمل نے امید ظاہر کی کہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

کشمیر پریمئیرلیگ کا دوسرا ایڈیشن 13 اگست سے 25 اگست کے درمیان مظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔جموں جانباز کی ٹیم کو پہلی بار ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ،121 بین الاقوامی ون ڈے اور84 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیا۔

Shahid Afridi

umar akmal

Kashmir Premier League

Tabool ads will show in this div