پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، 3ممکنہ وینیوز فائنل ہوگئے

انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے تین ممکنہ وینیوز کو فائنل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس دسمبر میں پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اس ٹیسٹ سیریز سے قبل، اگلے ماہ ستمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز ورلڈ ٹی 20 سے قبل انتہائی اہم سمجھی جارہی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی تاریخیں اگرچہ حتمی نہیں ہیں تاہم امکان ہے کہ یہ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ممکنہ طور پر پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ملتان میں آمنے سامنے ہونگی۔ یہ میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ابھی تک صرف انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق ہوئی ہے اور بورڈز کی سطح پر میچوں کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

پاکستان

PCB

test series

ENGLAND

Tabool ads will show in this div